TAZQ-JUZ 30 ASSINGMENT
Completion requirements
Opened: Wednesday, 3 July 2024, 1:00 AM
Due: Friday, 26 July 2024, 1:00 AM
پرچہ سوالات برآۓ قرآن پارہ (27 – 30)
نام : تاریخ: وقت: نمبر:30
سوال نمبر 1] مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات لکھیے ؟ جواب واضح اور مختصر ہوں
(2 MARKS)
- سورۃ الممتحنہ میں دوستی کا کیا معیار بتایا گیا ہے؟ آپکی دوستی کا معیار کیا ہے ؟ کیا آپ نے اپنی دوستیوں کا جائزہ لیا ۔ اب آپ اپنی دوستوں میں کیا خوبیاں دیکھنا چاہتی ہیں؟
- "دائیں بازو والے اور بائیں بازو والے " ان کے لیے قرآن نے کیا الفاظ استعمال کیے ہیں؟
- 28 جز کی روشنی میں بتائیں کہ کس طرح نیک لوگوں کی غلطیوں پر قرآنی آیات نازل ہوگئیں قرآن نے محاسبہ کرتے ہوۓ غلطی کی اصلاح کے ساتھہ نشاندہی بھی کی اور علاج اور اصلاح کا طریقہ کار بھی متعین کیا کسی ایک واقعہ کو بیان کریں کہ غلطی کیا تھی ، کرنے والے کون تھے، اللہ تعالی نے اصلاح کیسے اور کیوں کی ؟ اپنے لیے عمل کے اصول بتائیں؟
- کس آیت/ سورۃ نے آپ کو بہت رلایا،ڈرایا تحریک دیتی رہتی ہے ۔ دل و دماغ میں جذب ہوکر رہ گئ ہے اور کیوں ؟
سوال نمبر 2] آۓ محاسبہ کریں اپنا جائزہ لیں اور اپنے نمبرلگائیں؟
ہاں = 1
نہیں = 0
کبھی کبھی = .50
ارادہ ہے = .25
(20 MARKS)
- میں ہر کام کرنے سے پہلے اپنی نیت کا جائوہ لیتی ہوں ۔
- میں فرض نمازیں باقائدگی سے ادا کرتی ہوں ؟
- میں فرض نمازیں باقائدگی سے ادا کرتی ہوں ؟
- میں نے حج کر لیا ہے ؟ الحمداللہ
- میں زکواۃ باقائدگی سے ادا کرتی ہوں؟
- جب مجھے غصہ آتا ہے تو میں آخرت میں اجرکی خاطراسے پی لیتی ہوں؟
- میں زیادہ تر مسکراتی ہوں ۔مسکرانہ صدقہ ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھہ کر مسکرانے والا کوئ نہ تھا ۔
- غلطی ہونے پر میں معافی مانگ لیتی ہوں۔
- میں کسی سے ناراض نہیں ہوں اور روٹھے کو منانے کی کوشش کرتی ہوں؟
- میں صلہ رحمی کرتی ہوں ،رشتے داروں سے حسن سلوک حالات کی بنیاد پر نہیں ایمان کے لحاظ سے کرتی ہوں۔
- میں ستر اور حجاب کا خیال رکھتی ہوں۔يُدۡنِيۡنَ عَلَيۡهِنَّ مِنۡ جَلَابِيۡبِهِنَّ پر عمل کرتی ہوں۔
- ہر بات اور کام کرتے ہوۓ اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا خیال رکھتی ہوں۔
- نمازوں کے بعد اور مختلف اوقات کے اذکار و دعائیں پڑھتی ہوں ؟
- میں دوسروں کے سامنے سوال رکھنے سے پہلےحتی الوسع اپنی ضرورت خود پوری کرتی ہوں۔
- اب میں دنیا کی بجاۓ آخرت کی تیاری، نیکیوں میں سبقت لے جانے کی کوشش کرتی ہوں۔
- موجودہ دور میں اسلام پر عمل ہوسکتا ہے۔ میں بہترین عملی مثال بننا چاہتی ہوں (انشاءاللہ)
- میں زبان کی حفاظت کرتی ہوں۔ غیبت و چغلی و جھوٹ سے بچتی ہوں۔
- میں ان رسم ورواج میں شرکت نہیں کرتی جو اسلام سے ہٹ کر ہیں۔
- میں نے اپنے اوپر اللہ کے علیم و بصیرو خبیر ہونے کے پہرے بٹھاۓ ہیں۔
- میں ہمسائیوں کی خیر خبر رکھتی ہوں اور ان کے حقوق ادا کرتی ہوں۔
سوال نمبر 3] درج ذیل سوالات کے جواب دیں جو ایک یا دو لائنوں سے زائد نہ ہوں
(5.5 MARKS)
- آپ کی زندگی کا نصب العین کیا ہے؟
- آپ کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟
- آپ کے پاس اللہ کی سب سے بڑی نعمت کیا ہے ؟ آپ اس نعمت کا شکر کیسے ادا کریں گی؟
- آپ جنت و جہنم کو برحق سمجھتی ہیں اور مرنے کے بعد کی زندگی پر ایمان لاتی ہیں پھر حسن عمل میں استقامت ،لگن، شوق اور تیزی دکھانے میں کمی کیوں کرتی ہیں؟
- اللہ رب العزت کی دنیا بڑی ہی دلفریب اور خوبصورت ہے۔ دنیا میں رہتے ہوۓ آخرت کے لیے جینا اورآخرت کے لیےتیاری کرنا اور مسلسل تیاری ہی کرتے رہنے پر اپنے آپ کو راضی رکھنا ہی اصل کام ہے۔اس سلسلے میں آپ کی پلاننگ اور آپ کی سوچ؟
- عقائد کی مضبوطی پر اسلامی عمارت کی بنیاد ہے ۔ جس پر حسن عمل ،حسن اخلاق اور معاملات کے پھل پھول کھل سکتے ہیں ؟ اس سلسلے میں آپ اپنے آپ کو کیسا پاتی ہیں؟
- مطالعہ قرآن کے دوران کیا آپ نے جنت کو قریب سے دیکھا؟ اپنے قریب محسوس کیا ؟وسیع و عریض جنت میں داخلہ لینے کے لیے کیا کریں گی؟ کوئ ایسا کام جو آپ کو جنت الفردوس کا مالک بنا دے ؟
- قرآن کلاس مکمل ہونے پر آپ کے احساسات، تبصرے اور مشورے مطلوب ہیں؟ (جواب طویل ہوسکتا ہے)
- دوزخ انتہائ ہولناک جگہ ہے۔ قرآن میں دوزخ کو ہولناک دیکھ کر ،اسکےتکلیف دہ عذاب کو پڑھ کر اور دردناک سزاؤں کا سوچ کر ایک مومن کانپ اٹھتا ہے اور؟
- اللہ تعالی نے آپ کو بہت سی خوبیوں،صلاحیتوں سے نوازا ہے ان کا جائزہ لیتے ہوۓ بتائیں کہ آپ اپنے آپ کو کس طرح صدقہ جاریہ بنائیں گی؟ کیا کریں گی؟
- کوئ ایک اخلاقی خوبی اور ایک اخلاقی برائ جسے اپنے اندر پیدا کریں گی اور چھوڑیں گی؟
سوال نمبر 4] درج ذیل سوالات کے جواب نکات کی صورت میں دیں؟ ہر ایک کے 3 نکات بیان کریں؟ (2.5 MARKS)
- کیا آپ کے دل میں یہ تڑپ موجود ہے کہ جو علم آپ نے حاصل کیا ہے اسے دوسروں میں پھیلائیں؟ قرآن کا علم پھیلانے کے لیے آپ کیا کریں گی؟
- پورے قرآن کے مطالعہ کے بعد عملی زندگی کے تین اصول بیان کریں؟
- بچوں کی تربیت کے لیے تین بنیادی باتیںجو بچوں میں پیدا کریں گی؟ اپنے بچوں کو سکھائیں گی؟
- برے دوست /بری صحبت / برے ماحول سے بچنے کے لیے کیا کریں گي؟
- دارالایمان کو آپکی مدد / تعاون کی ضرورت ہے آپ کس طرح اور کس شعبے میں دارالایمان کی مدد کرسکتی ہیں؟ اپنی خدمات رضاکارانہ طورپر دارالایمان کے لیے پیش کریں؟